
Paris Olympics: Triathlete's training session canceled due to pollution in Seine River-France24
پیرس اولمپکس: دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے ٹرائی ایتھلیٹ کا تربیتی سیشن منسوخ
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق 2024 پیرس اولمپکس کے منتظمین نے دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے ٹرائی ایتھلیٹس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔
پیرس 2024 اور ورلڈ ٹرائیتھلون بیان میں کہا گیا ہے کہ دریاؤں میں پانی کے معیار کا تعین کرنے اور ٹیسٹ کرنے کے لیے میٹنگ ہوئی جس کے بعد تربیتی سیشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ٹرائیتھلون اورینٹیشن کے تیراکی کے حصے کو منسوخ کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا۔
اس ماہ کے شروع میں دریائے سین کو کافی صاف قرار دیا گیا تھا کیونکہ پانی پچھلے کچھ دنوں سے صاف تھا تاہم، شکوک و شبہات برقرار ہیں کہ آیا اولمپکس شروع ہونے تک یہ صاف رہے گا یا نہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیرس 2024 اور ورلڈ ٹرائیتھلون اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ترجیح ایتھلیٹس کی صحت ہے کل سین میں کیے گئے تجزیے میں پانی کے معیار کی سطح کو ظاہر کیا گیا جو کہ ایونٹ کے انعقاد کی اجازت دینے کے لیے کافی نہیں ہے ۔
منتظمین کا خیال تھا کہ حالیہ واقعات کی ذمہ دار بارش ہے کیونکہ وہ “پراعتماد” تھے کہ 30 جولائی کو ٹرائیتھلون مقابلے شروع ہونے سے پہلے پانی کا معیار بہتر ہو جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 17 جولائی کو پیرس کی میئر این ہڈالگو نے پیرس 2024 کے چیف آرگنائزر ٹونی ایسٹانگوئٹ کے ساتھ سین میں تیراکی کی جس کے بعد انہوں نے کہاکہ سین شاندار ہے پانی بہت اچھا ہے تھوڑا سا ٹھنڈا، لیکن اتنا برا نہیں۔
پانی کی صفائی اور ذخیرہ کرنے کی نئی سہولیات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پیرس کے سیوریج سسٹم کو بہتر بنا کر دریا کو صاف کرنے کے لیے، فرانسیسی حکام نے گزشتہ دہائی میں تقریباً 1.4 بلین یورو خرچ کیے ہیں۔