Sunday, October 6, 2024
Homeکھیلفٹ بالپاناما نے کوپا امریکہ میں امریکہ کے خلاف تاریخی فتح حاصل...

پاناما نے کوپا امریکہ میں امریکہ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جارجیا کے مرسڈیز بینز اسٹیڈیم میں 27 جون کو گروپ سی کے دوسرے میچ کے دورانامریکہ اور پاناما کے درمیان مقابلہ ہوا.

پانامہ کے پاس گول کرنے کا پہلا اچھا موقع اس وقت آیا جب یوئل بارسیناس نے اوور ہیڈ کک کی کوشش کی، امریکہ نے 5ویں منٹ میں تقریباً گول کر دیا جب ویسٹن میک کینی نے گیند کو گول میں ڈالا، لیکن یہ گول شمار نہیں ہوا کیونکہ ایک اور کھلاڑی آف سائیڈ تھا۔

کھیل میں 14 منٹ بعد امریکہ کے 10 کھلاڑی رہے گئے کیونکہ ٹم ویہ کو ریڈ کارڈ ملا۔ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود امریکہ نے 22ویں منٹ میں فلورین بالوگن کے گول سے برتری حاصل کر لی۔

اس کے چار منٹ بعد ہی پانامہ نے سیزر بلیک مین کے گول سے برابری کر دی۔پہلے ہاف کا اختتام دونوں ٹیموں کے پاس گول کرنے کے مواقع کے ساتھ ہوا لیکن پانامہ کا اپنے اضافی کھلاڑی کی وجہ سے گیند پر زیادہ کنٹرول تھا۔

دوسرے ہاف میں،امریکہ نے تین تبدیلیاں کیں جن میں ایک نیا گول کیپر ایتھن ہورواتھ بھی شامل تھا۔63ویں منٹ میں پانامہ نے سوچا کہ انہیں پنالٹی ملنی چاہیے لیکن ویڈیو ریویو کو چیک کرنے کے بعد ریفری نے فیصلہ کیا کہ کوئی فاؤل نہیں ہے اور اسکور 1-1 رہا۔جس سے میچ کی صورت حال مزید دلچسپ ہوگئی .

دوسرے ہاف میں امریکا کے لیے بہترین موقع 81ویں منٹ میں تھا جب ریکارڈو پیپی نے گول کرنے کا ایک اچھا موقع گنوا دیا۔اس کے چند منٹ بعد، پاناما نے 83ویں منٹ میں جوز فجرڈو کے شاندار ون ٹچ فنش کے ساتھ گول کر دیا۔

88ویں منٹ میں پانامہ کے بھی ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دے کر رخصت کیا گیا جس سے دونوں ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کی تعداد میں برابر ہوگئی۔
امریکہ نے برابری کا گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ایسا نہ کر سکا اور پاناما نے میزبان ٹیم کے خلاف یادگار فتح کا جشن منایا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments