نیویارک میں یہودیوں پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی شہری گرفتار
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف کے مطابق، ایک 20 سالہ پاکستانی شہری کو نیویارک میں ایک یہودی مرکز میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ہے۔
نیویارک کے جنوبی ضلع کی عدالت جہاں محکمہ انصاف نے ایک شکایت درج کرائی جس میں ایک پاکستانی شہری پر یہودیوں کے مرکز میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے۔
محکمہ انصاف کی شکایت کے بعد ایک پاکستانی شہری کو اس ہفتے کیوبیک میں گرفتار کیا گیا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے 7 اکتوبر کو اسرائیلیوں پر حماس کے حملوں کا ایک سال مکمل ہونے پر نیویارک شہر میں “زیادہ سے زیادہ یہودی شہریوں” کو قتل کرنے کی سازش کی.
پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ کینیڈا میں رہنے والے 20 سالہ محمد شاہ زیب خان نے نیویارک جانے کے ارادے سے سرحد پار کرنے کی کوشش کی، جہاں اس نے اسلامک اسٹیٹ کی حمایت میں بروکلین میں ایک یہودی مرکز میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ .
درخواست کے مطابق گرفتار پاکستای نے اپنے ساتھی کو لکھا کہ “نیو یارک یہودیوں کو نشانہ بنانے کے لیے بہترین ہے اورہم بہت سارے یہودیوں کو آسانی سے پکڑ سکتے ہیں۔