Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان ویمن بمقا بلہ انگلینڈویمن: انگلینڈ نے خواتین ٹیم کا اعلان...

پاکستان ویمن بمقا بلہ انگلینڈویمن: انگلینڈ نے خواتین ٹیم کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے جمعہ کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کپتان ہیتھر نائٹ کی قیادت میں، تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والی سیریز کا آغاز تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ساتھ ہوگا جس کے بعد تین ون ڈے ہوں گے۔

ٹیمی بیومونٹ اور کیٹ کراس ٹی ٹوئنٹی کا حصہ ہیں جبکہ بیس ہیتھ، فرییا کیمپ، لنسی اسمتھ صرف ون ڈے میں کھیلیں گے۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انگلینڈ کی خواتین ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان خواتین کے خلاف سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچز کو ہلکے سے نہیں لے رہی اور مہمانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان دونوں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 11 مئی کو برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے یہ پہلا موقع ہوگا جب انگلینڈ میں بین الاقوامی کرکٹ سیزن کا آغاز خواتین کے کھیل سے ہوگا توقع ہے کہ 15,000 شائقین اس میچ کو دیکھ سکے گے کیونکہ اب تک مقابلے کے 12,000 سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں 23 مئی کو سیریز کے ون ڈے لیگ کے آغاز کے لیے ڈربی جائیں گی اس کے بعد وہ 27 مئی کو ٹاونٹن میں آمنے سامنے ہوں گے اور پھر 29 ​​مئی کو چیلمسفورڈ میں سیریز کا آخری ون ڈےکھیلا جائے گا.

انگلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ

ہیدر نائٹ (کپتان)، لارین بیل، مایا بوچیئر، ایلس کیپسی، چارلی ڈین، سوفی ایکلسٹون، لارین فائلر، ڈینیئل گبسن، سارہ گلین، بیس ہیتھ، ایمی جونز، فرییا کیمپ، نیٹ سکیور برنٹ، لنسی اسمتھ، ڈینیئل وائٹ

انگلینڈ کا ون ڈے سکواڈ
ہیدر نائٹ (کپتان)، ٹامی بیومونٹ، لارین بیل، مایا باؤچیئر، ایلس کیپسی، کیٹ کراس، چارلی ڈین، سوفی ایکسٹون، لارین فائلر، سارہ گلین، ایمی جونز، نیٹ سکیور برنٹ، ڈینیئل وائٹ

پاکستان اسکواڈ
ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ)، ناجیہ علوی (وکٹ)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر

Latest articles

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

More like this