Sunday, January 5, 2025
Homeپاکستانٹی ٹوینٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں، نیو زیلینڈ نے پاکستان کو...

ٹی ٹوینٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں، نیو زیلینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی۔

Published on

نیوزی لینڈ اور پاکستان نے کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ میچز کی ٹی ٹوئینٹی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 227 اسکور کا بڑا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ، پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ شاہین آفریدی نے بحثیت کپتان 4 اوورز میں 46 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔حارث روؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں ،جبکہ عامر جمال اور اصامہ میر کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ اور اس کے ساتھ پا کستان ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب پاکستان کی طرف سے بھی 227 جیسے بڑے ہدف کے جواب میں اننگز کا انداز کافی جارحانہ اور تیز تھا ۔پاکستانی اوپنر صائم ایوب نے صرف 8 گیندوں پر 27 رنز اسکور کرکے رن آؤٹ ہوگئے ۔ پاکستانی بیٹرز میں بابر اعظم 57 اسکور جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے بیٹنگ لائن میں نمایاں رہے۔جبکہ محمد رضوان ، افتخار احمد ، فخر زمان اور اعظم خان بالترتیب 25،24 15،اور 10 رنز بنائے۔ کپتان شاہین آفریدی اور فاسٹ باؤلر حارث روؤف صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ عباس آفریدی اور اصامہ میر نے 1،1 رنز بنایا جبکہ عامر جمال 14 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ جبکہ ایڈم ملن، بین سیئرز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اورایش سودھی 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ کین ولیم سن اور ڈیرل مچل نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن میں نمایا ں رہے دونوں نے بالترتیب 57،61 رنز اسکور کیے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز فائن ایلن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 34 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں ۔ اور یوں نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی ٹی ٹوئینٹی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ۔

Score cards of first T20, Pakistan vs New Zealand.
Score cards of first T20, Pakistan vs New Zealand.

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this