Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 6 اپریل...

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 6 اپریل سے شروع ہوگی

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو تصدیق کی کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت ہفتہ (6 اپریل) سے شروع ہوگی۔

ٹکٹس ہفتے کی رات 12:00 بجے سے کراچی، لاہور، ملتان، اور راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں مختلف ٹی سی ایس مراکز پر دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹ ہفتہ، 6 اپریل دوپہر 12 بجے سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کراچی کے مختلف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے

“شائقین کسی بھی نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز کا دورہ کر سکتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں مزید برآں، پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹ بھی انہی مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ملک بھر میں کل 36ٹی سی ایس ایکسپریس جیسا کہ فہرست میں بتایا گیا ہے (منسلک)، اس سیریز کے ٹکٹ فروخت کریں گے۔ شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود جمع کر سکتے ہیں یا خرید سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف ٹی سی ایس سے خریدی گئی درست ٹکٹیں ہی قبول کی جائیں گی اور جن کے پاس ای ٹکٹس کی فوٹو کاپیاں ہیں انہیں اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ ایک ہی شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹس تک خریدے جاسکتے ہیں، اس سے شائقین کے لیے راولپنڈی اور لاہور میں اپنی ٹیم کا کھیل دیکھنے میں آسانی ہوگی۔

اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کا اعلان 8 اپریل سے پہلے نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ سلیکٹرز اتوار کو ایک اور میٹنگ کریں گے۔

اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہونا تھا تاہم اب اس میں تاخیر ہو گئی ہے۔ سلیکٹرز کپتان بابر اعظم سے سیریز کے امکانات پر بات کرنے کے بعد پہلے ہی لاہور واپس آچکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments