اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 37 رنز کی اننگز کھیل کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بابر، نے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے کے ایرون فنچ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اعظم، نے فنچ کے گزشتہ 67ویں اننگز میں 2236 رنز بنائے تھے جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان نے 76 اننگز میں یہ رنز بنائے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز
بابر اعظم: 2246 رنز (67 اننگز)
ایرون فنچ: 2236 رنز (76 اننگز)
کین ولیمسن: 2125 (71 اننگز)
واضح رہے کہ بابر اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں 105 اننگز میں انہوں نے 33 نصف سنچری اور 3 سنچریوں کی مدد سے 3749 رنز بنائے ہیں۔
دونوں ٹیمیں لاہور جائیں گی جہاں وہ بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔