Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ:اظہر محمودکا چوتھے میچ میں شکست کے بعد...

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ:اظہر محمودکا چوتھے میچ میں شکست کے بعد تشویش کا اظہار

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سائیڈ کی چار رنز سے شکست کے بعد تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گرین شرٹس ہدف کا تعاقب کرنے کے قریب پہنچی لیکن آخری اوور میں آل راؤنڈر عماد وسیم اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام ہو گئے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد، مہمانوں نے 178/7رنز بنائے جبکہ پاکستان تعاقب میں صرف 174/8 رنز بنا سکی .

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر نے کہا کہ پاکستان کھیل کے بہت سے پہلوؤں میں نیوزی لینڈ سے بہتر ہے تاہم مستقبل میں کچھ چیزوں پر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کچھ مثبت چیزیں تھیں کیونکہ ہم نے نیوزی لینڈ سے زیادہ باؤنڈریز اسکور کیں ہم نے زیادہ ڈاٹ بالز بھی کیں لیکن انہوں نے ہم سے زیادہ ڈبلز لیے یہ ہمارے لیے تشویش کا باعث ہیں اور ہم اس پر مسلسل کام کر رہے ہیں”۔

دریں اثنا، انہوں نے اپنی پہلی سیریز کی تین اننگز میں بڑے رنز نہ بنانے کے باوجود عثمان خان کی حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عثمان خان نے آج جس طرح سےکھیل کی شروعات کی وہ دیکھنا خوشگوار تھا اس نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن وہ اس طرح کا مظاہرہ نہیں کر سکے جس طرح ہم چاہتے تھے۔

اظہر نے کہا کہ وہ یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی بہترین الیون کو جانتے ہیں۔

انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ ہمیں اپنی بہترین پلیئنگ الیون کا اندازہ ہے لیکن ہم ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے اپنی بینچ کی طاقت کو بھی آزمانا چاہتے تھے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this