Friday, January 10, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل ممکنہ...

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل ممکنہ مقامات کا انکشاف

Published on

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل ممکنہ مقامات کا انکشاف

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اس سال اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا لیکن فکسچر کا مقام ابھی طے ہونا باقی ہے۔

تاہم مقامی میڈیا کے مطابق راولپنڈی اور ملتان کو میچز کی میزبانی دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

آئندہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جاری اپ گریڈیشن کے کام کی وجہ سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی سیریز کے دوران کراچی اور لاہور کے میچز کی میزبانی کا امکان نہیں ہے۔

دونوں بورڈز اس وقت سیریز کے مقامات اور شیڈول پر بات چیت کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں اسے حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سے قبل جیو نیوز نے اطلاع دی تھی کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ سے متعلق بات چیت شروع کر دی ہے۔

امکان ہے کہ موجودہ وائٹ بال والے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے لیے آرام دیا جائے گا جب کہ حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت پر بھی غور نہیں کیا جا رہا۔

سعود شکیل، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو حتمی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مسعود اس وقت کاؤنٹی چیمپئن شپ میں یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this