Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ...

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی ٹیم دبئی پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے پیر کو دبئی پہنچ گئی ہے۔

ویمن ٹیم میگا ایونٹ کے لیے آج صبح لاہور سے روانہ ہوئی جو 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگا۔

پاکستان کو آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف بالترتیب 28 اور 30 ​​ستمبر کو وارم اپ میچوں کے بعد پاکستان کا مقابلہ 3 اکتوبر کو شارجہ میں سری لنکا سے ہوگا، اس کے بعد 6 اکتوبر کو دبئی میں بھارت، 11 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 14 کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے خواتین ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

نقوی نے کہا “خواتین ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں مجھے امید ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،‘‘ ۔

دریں اثنا، نئی تعینات ہونے والی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے کے لیے دباؤ میں نہیں ہیں۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 پاکستانی اسکواڈ:فاطمہ ثناء (کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب اور طوبہ حسن

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments