Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلکرکٹپاکستان ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن...

پاکستان ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائےْ.

بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی ، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this