Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا اگلے مرحلے تک پہنچنے کا سفر...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا اگلے مرحلے تک پہنچنے کا سفر اگر مگر کا شکار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کیخلاف ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا اگلے مرحلے تک پہنچنے کا سفر اگر مگر کا شکار ہوگیا ہے۔

دو میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 رسائی دوسری ٹیموں پر منحصر ہوگئی، پاکستان کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہوگیا ہے۔

پاکستان کو اگلے دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنا ہیں جبکہ امریکا کو انڈیا اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔

اگر امریکا ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لے گا امریکا کیخلاف آئرلینڈ اور انڈیا کی فتح کی صورت میں پاکستان آئرلینڈ میچ ناک آؤٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی ، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments