Thursday, December 12, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستانی اسکواڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے جوہانسبرگ پہنچ گیا

پاکستانی اسکواڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے جوہانسبرگ پہنچ گیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ دو میچ سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔

قومی اسکواڈ کا آج سپر اسپورٹس پارک میں پریکٹس سیشن ہونا ہے جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جائے گا جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی ہفتہ کو شیڈول ہے۔

قبل ازیں منگل کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 184 رنز کے تعاقب میں 172رنز تک محدود کر کے سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 11 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 74 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

Latest articles

آسٹریلیا کی خواتین نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو ہرا کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کی اوپنر اسمرتی مندھانا کی اینکرنگ...

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم برسبین پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچ میچوں...

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں لائنز نے پہلی جیت اپنے نام کر لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لائنز نے چیمپئنز ٹی...

محمد رضوان نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے...

More like this