پاکستان شاہینزآج بھارت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے

0
88
Pakistan Shaheens will start their campaign against India today-PCB
Pakistan Shaheens will start their campaign against India today-PCB

پاکستان شاہینزآج بھارت کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم 8 ٹیموں پر مشتمل اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ 2024 میں اپنی مہم کا آغازآج عمان میں عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں انڈیا ‘اے’ کے خلاف کرے گی۔

محمد حارث کی زیرقیادت 15 رکنی شاہینز کی ٹیم جسے گروپ بی میں رکھا گیا ہے، 21 اکتوبر کو میزبان عمان سے ٹکرائے گی جس کے بعد اپنا تیسرا گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔

ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جس کے بعد فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان شاہینز نے عمان روانگی سے قبل کراچی میں حنیف محمد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔

یہ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہے جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے والا ہے کیونکہ پچھلے پانچ ایڈیشن 2013، 2017، 2018، 2019 اور 2023 میں لسٹ-اے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔

پاکستان نے 2019 میں سعود شکیل کی قیادت میں اور 2023 میں حارث کی قیادت میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

اسکواڈ: محمد حارث (کپتان)، عبدالصمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، روحیل نذیر، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم، یاسر خان اور زمان خان