Pakistan Shaheens defeat India 'A' to qualify for Asia Cup Rising Stars semi-finals-ACC
پاکستان شاہینز نے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے اہم میچ میں بھارت ‘اے’ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اس کامیابی کے ساتھ پاکستان گروپ بی میں سرفہرست رہا۔
ہدف 137 رنز کے تعاقب میں معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 79 رنز بنائے، جن میں سات چوکے اور چار چھکے شامل تھے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا جبکہ محمد فائق نے 16 رنز کے ساتھ جیت میں اہم کردار ادا کیا، اور ٹیم نے ہدف 14ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 136 رنز بنائے ویبھو سوریاونشی (45) اور نمن دھیر (35) نمایاں اسکورر رہے، تاہم وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے بھارتی ٹیم کی پیش قدمی کو روکے رکھا۔
پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نے 24 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ معاذ صداقت، سعد مسعود نے دو دو اور عبید شاہ، احمد دانیال اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔



