Wednesday, February 26, 2025
HomeTop Newsپاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ،فلسطین کے حق...

پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ،فلسطین کے حق خودارادیت کے حامی ہیں،پاکستان

Published on

پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ،فلسطین کے حق خودارادیت کے حامی ہیں،پاکستان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے کیس کی سماعت میں پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔

دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف کیس کی سماعت میں پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے احمد عرفان اسلم نے کہا کہ یہ عدالت فلسطینیوں کے حق کو تسلیم کرچکی ہے، آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کیا ہے اور فلسطین کے حق خودارادیت کے حامی ہیں۔

عدالت میں 52 ممالک اور انسانی حقوق کی 3 تنظیموں کے نمائندے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف 19 سے 26 فروری تک دی ہیگ کے پیس پیلس میں عوامی سماعتوں کا انعقاد کر رہی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ مشرقی یروشلم سمیت فلسطین سے متعلق اسرائیلی پالیسیوں کے حوالے سے 23 فروری کی شام وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے مؤقف کی نمائندگی کریں گے۔

عدالت میں پیر (19 فروری) کو تین گھنٹے تک جاری رہنے والے سماعت کے دوران فلسطینی کی نمائندگی کرنے والے 7 نمائندوں نے کہا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی حکمرانی غیر قانونی ہے، انہوں نے اسرائیل پر نسل پرستی اور نسل کشی سمیت دیگر جرائم کا الزام لگایا۔

منگل (20 فروری) کو عدالت میں جنوبی افریقی وفد نے اسرائیل پر ایسے ہی الزامات لگائے۔

البتہ اسرائیل نے اپنے دفاع کے لیے کوئی وفد نہیں بھیجا .

Latest articles

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

More like this