Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالپاکستان فٹبال فیڈریشن نے صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا،ووٹنگ کا مرحلہ رواں سال 16 سے 18 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا، انتخابی عمل 27 اگست کو ابتدائی ووٹنگ لسٹ کی اشاعت کے ساتھ شروع ہوگا۔

امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی 30 اگست تک جمع کرانا ہوں گے،ابتدائی فہرست 3 ستمبر کو شائع کی جائے گی،تحفظات کی صورت میں اپیل کیلئے 4 سے 8 ستمبر تک کا وقت دستیاب ہوگا۔

اپیلوں پر غور کرنے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 11 ستمبر کو شائع کی جائے گی جس کے بعد 16 تا 18 ستمبر ووٹنگ مکمل کی جائے گی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک صوبائی انتخابات شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ کرانے کا عزم ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتخابی عمل نہ صرف منصفانہ ہو بلکہ اس میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز بھی اس کی شفافیت کو تسلیم کریں ۔ پی ایف ایف معاملات کو اصولوں کے مطابق درست اور منظم انداز میں چلانے پر یقین رکھتی ہے، اس ضمن میں منصفانہ صوبائی انتخابات ایک اہم قدم ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this