اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے ایڈیشن میں اپنی مہم کا اختتام جمعہ کو جوہر کرکٹ اکیڈمی اوول میں چوتھے پلے آف میں ساموا کے خلاف 52 رنز سے جیت کر کیا۔
پلیئر آف دی میچ، ہانیہ احمر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 4 اوور میں 4 وکٹ لے کر پاکستان کو 137 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے میں مدد کی۔
ساموا کی ٹیم 18.5 اوور میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔