Friday, July 5, 2024
Top Newsپاکستان آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن...

پاکستان آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

پاکستان آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان 2026-2025 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا غیر مستقل رکن بن گیا۔

جمعرات ( 6 جون) کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 واں اجلاس میں سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کی نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے، جن میں پاکستان نے بھی حصہ لیا۔

پاکستان، ایشیا پیسفک گروپ میں غیر مستقل رکن کا امیدوار تھا جس کے لیے 182 ممالک نے اس کی حمایت کی، پاکستان 2025 سے 2026 کے لیے رکن منتخب ہوا ہے۔ پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔

ان نشتسوں پر پاکستان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ میں مقابلہ تھا۔ پانچوں ملک اس سے قبل بھی کونسل میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان سات بار، پاناما پانچ بار، ڈنمارک چار بار، یونان دو بار اور صومالیہ ایک بار سلامتی کونسل میں خدمات انجام دے چکا ہے۔

اس سال منتخب ہونے والے پانچ نئے اراکین یکم جنوری 2025 کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے اور ان کی رکنیت کی معیاد 31 دسمبر 2026 تک ہوگی جس کے بعد دوبارہ انتخاب ہوگا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن کے طور پر انتخاب پر مسرت کا اظہار اور قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا 2025-26 کے لیے رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایکس پر لکھا: ’پاکستان جنگ کی روک تھام اور امن کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے وژن پر اپنے عزم کی پاسداری کا خواہاں ہے۔ عالمی خوشحالی کو فروغ دینا اور انسانی حقوق کے عالمی احترام کو فروغ دینا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کے لے خوشی کا موقع ہے اور سفارتی سطح پر پاکستان نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...