Thursday, December 12, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستانی کپتان ندا ڈار بھارت کے خلاف جیت کے لیے پر امید

پاکستانی کپتان ندا ڈار بھارت کے خلاف جیت کے لیے پر امید

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیا کپ 2024, میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کل کھیلے گا.

میچ سے پہلے ندا ڈار نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بھارت کی ٹیم بہت بہترین کھیل رہی ہےحالیہ دنوں میں بھارت کی مینز ٹیم کو کھیلتا دیکھا ہے، وہ جارحانہ کھیلتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ویمنز ایشیاکے تمام ملکوں کیلئے اہم ہےہمارے لیے بھی ہر میچ بہت اہم ہے، باہمی سیریز ہر کسی کے لیے حامل ہوتی ہے سری لنکا کی کنڈیشن بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتی ہیں ہم ایک دوسرے کو چیلنج کریں گے اور جیتنے کی کوشش کریں گے کھلاڑیوں نے کراچی ٹریننگ کیمپ میں بہت محنت کی ہے .

ہندوستان کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا کہ پاکستان کےخلاف کھیل کر ہمیشہ انجوائے کیا ہےہمارے لیے ساری ٹیمیں اہم ہیں ہمارے لیے یہ ایونٹ بہت اہم ہے اس سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری اچھی ہوگی.

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ باہمی سیریز کا ہونا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں ہے.

ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن پاکستان کا مقابلہ کل بھارت سے ہوگا جبکہ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف اس کے میچ بالترتیب 21 اور 23 جولائی کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ نئے کوچنگ اسٹاف کے تحت یہ پاکستانی خواتین کی پہلی اسائنمنٹ ہوگی جس میں ہیڈ کوچ محمد وسیم، اسسٹنٹ کوچ جنید خان اور اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان شامل ہیں۔

Latest articles

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں رضوان کی ترقی اور بابر کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار کرکٹر محمد رضوان اور شاہین...

بنگلہ دیش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

بی بی ایل 14:اسٹوئنس میلبورن اسٹارز کے کپتان مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مارکس اسٹوئنس کو آئندہ بگ بیش لیگ ...

سیلز کی بدولت، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو7 وکٹ سے...

More like this