Thursday, January 9, 2025
HomeپاکستانPakistan and China Relation : Remarkable Developments in 2024 - پاکستان...

Pakistan and China Relation : Remarkable Developments in 2024 – پاکستان اور چین کا عالمی مسائل پر رابطے بڑھانے پر اتفاق

Published on

پاکستان اور چین کا عالمی مسائل پر رابطے بڑھانے پر اتفاق – Pakistan and China Relation

پاکستان اور چین کا عالمی مسائل پر رابطے بڑھانے پر اتفاق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین نے اعلیٰٰ سطحی رابطوں کی رفتار کو برقرار رکھنے، اہم علاقائی اور عالمی امور پر رابطے کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی امور کے وزیر لیو جیان چائو سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے سی پیک کے کردار کو سراہا، جبکہ پاکستان اور چین کی جانب سے علاقائی اور عالمی امور پر دو طرفہ رابطوں کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا گیا ہے۔

Pakistan and China Relation – Positive Development From Pakistan – پاکستان کی طرف سے مثبت اشارہ

اس موقع پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جبکہ سی پیک نے پاکستان میں انرجی سیکیورٹی کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سی پیک کے معاملے پر دونوں ملکوں میں سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے اور ہم اہنگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

Pakistan and China Relation – Positive Development From China – چین کی طرف سے مثبت اشارہ

دوسری جانب چینی وزیر نے کہا کہ برادر آہن اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست کی حیثیت سے پاکستان کے لیے چین کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت ہے۔

چینی وزیر لیو جیان چاؤ نے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک اشتراک کار کو مزید فروغ دینے کے عزم اورسی پیک پر پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

چینی وزیرنے کہا کہ چین سی پیک کے جاری اور نئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کو مکمل اعانت فراہم کرے گا۔

ملاقات میں چینی وزیر نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سی پیک کی ثابت قدمی کے ساتھ حمایت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ چین، کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے وزیر اور سینٹرل کمیٹی کے رکن لیو جیان چاؤ پاکستان کے 3 روزہ دورہ آئیں ہوئے ہیں۔

یہاں کلک کرکے مزید بین الاقوامی خبریں تلاش کریں۔

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...