Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsپاک افغان طورخم بارڈر 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول...

پاک افغان طورخم بارڈر 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا

Published on

پاک افغان طورخم بارڈر 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان طورخم بارڈر 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 31 مارچ تک ٹرک ڈرائیورز بغیر کسی ویزا بارڈر کراس کرسکتے ہیں۔

افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی۔ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کے لئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی۔ بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ پشاور میں افغان قونصلرجنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا۔ کارگو گاڑیوں کے لئے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا۔

بارڈر بند ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف سے سینکڑوں گاڑیاں سرحدپار کرنے کے انتظار میں تھی اور ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا تھا۔

مچنی چیک پوسٹ میں ڈرائیوروں نے کہا تھا کہ پشاور سے ہم نے مالٹا لوڈ کیا ہے تاہم جب طورخم کے قریب پہنچے تو معلوم ہوا کہ ویزے کے بغیر ڈرائیورز کو اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طورخم ایک مصروف بارڈر کراسنگ ہے ائے روز گاڑیوں کی آمدورفت مختلف وجوہات کی بناء پر بند ہونے سے تجارت تباہ ہوگی۔

ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ تازہ پھل اور سبزیوں سے لدھی گاڑیوں کو کم از کم اجازات ملنی چاہئے دونوں ممالک پاسپورٹ اور ویزے لگوانے کے لئے طورخم زیرو پوائنٹ پر سنٹر قائم کریں تاکہ کسی کا وقت خراب نہ ہو اور تجارت بھی جاری رہے۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this