Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsہماری اولین ترجیح لوگوں کو فنانشل ٹرانزیکشن کی طرف لانا ہے،گورنر سٹیٹ...

ہماری اولین ترجیح لوگوں کو فنانشل ٹرانزیکشن کی طرف لانا ہے،گورنر سٹیٹ بینک

ہماری اولین ترجیح لوگوں کو فنانشل ٹرانزیکشن کی طرف لانا ہے،گورنر سٹیٹ بینک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگ سمارٹ فونز کے ذریعے فنانشل ٹرانزیکشن کی طرف آئیں،فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا،ہمارا مقصد ہے کہ اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیں۔سٹیٹ بینک میں مالیاتی امور کی آگاہی سے متعلق تقریب سے ڈیجیٹل لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ فنانشل تعلیم عام کرنے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی فنانشل لٹریسی پر توجہ دینا ہوگی۔

فنانشل تعلیم کے ذریعے لوگوں کو نئی سرمایہ اور بہتر سرمایہ کاری کے طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آسان ڈیجیٹل اکاو¿نٹ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں، جون 2023 تک پاکستان کے 60 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکاو¿نٹ موجود تھے۔
جمیل احمد نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک تعلیمی اداروں کے ساتھ فنانشل لٹریسی پر کام کررہا ہے جس میں خاص طور پر خواتین میں فنانشل آگاہی پر توجہ مرکوز ہے، ملکی معیشت کی سسٹین ایبل گروتھ کیلئے خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔

ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ایونٹ پر خوشی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا۔اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے اسٹرٹیجک پلان برائے 2023 ءتا 2028ءجاری کیا تھا۔گورنر جمیل احمد نے اسٹیٹ بینک کا اسٹرٹیجک پلان برائے 2023ءتا 2028 ایس بی پی وژن 2028ءجاری کیا تھا۔اسٹیٹ بینک وژن 2028ءاسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترمیم کے بعد جاری کیا جانے والا پہلا منصوبہ ہے۔

مرکزی بینک کا نصب العین، مشن اور اگلے پانچ سال کیلئے متعین کلیدی اہداف بتائے گئے ہیں۔ اسٹریٹجک پلان اہم متعلقہ فریقوں کے ساتھ ایک مشاورتی اور جامع عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر کا کہناتھاکہ اسٹیٹ بینک وژن 2028ءاسٹیٹ بینک کے اس عزم کا اظہار ہے کہ قیمتوں کا استحکام اورمالی استحکام حاصل کیا جائے گا اور ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی میں حصہ لیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments