Olympic champion Arshad Nadeem selected for Mohammed bin Rashid Al Maktoum Global Sports Award-X
اولمپک چیمپئن اور پاکستان کے نامور جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے وہ یہ اعزاز دبئی میں منعقد ہونے والی پہلی ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے موقع پر وصول کریں گے۔
پہلی دو روزہ ورلڈ اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہوگی، جس میں دنیا بھر سے ممتاز اسپورٹس شخصیات، منتظمین اور ماہرین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اس عالمی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی صرف اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کریں گے، جو ملک کے لیے ایک اعزاز ہے۔
سمٹ کے دوران ارشد ندیم کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جو عالمی سطح پر کھیلوں میں نمایاں خدمات اور غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف سمجھا جاتا ہے اس اعزاز کا مقصد کھیلوں کے شعبے میں متاثر کن کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔



