Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

غزہ جیسی اموات اور تباہی کہیں نہیں دیکھی، انتونیوگوتریس

antonio-guterres

غزہ جیسی اموات اور تباہی کہیں نہیں دیکھی، انتونیوگوتریس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور اموات جیسی صورت حال کہیں نہیں دیکھی امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں انہوں نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ان کے سات سالہ دور میں ہونے والی اس بدترین تباہی اور اموات کا سلسلہ فوری طور پر رکنا چاہیے.

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ سوچنا غیر حقیقی ہے کہ اقوام متحدہ غزہ کے مستقبل میں کردار ادا کر سکتی ہے، یا تو اس علاقے کا انتظام کر کے یا امن فوج فراہم کر کے ،کیونکہ اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے کردار کو قبول کرنے کا امکان نہیں.

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی جنگ بندی کی حمایت کے لیے دستیاب رہے گی انتونیوگوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی کسی بھی قسم کی نگرانی کرنے کی پیش کش کی ہے، اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں 1948 سے ایک فوجی نگرانی مشن جاری ہے، جسے یو این ٹی ایس او کے نام سے جانا جاتا ہے.

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یقینا بین الاقوامی برادری ہم سے جو بھی کہے گی ہم وہ کرنے کے لیے تیار ہوں گے، سوال یہ ہے کہ کیا اسرائیل اسے قبول کرے گا؟ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہم جس سطح کے مصائب دیکھ رہے ہیں اس کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرے دور میں مثال نہیں ملتی. انہوں نے کہا کہ میں نے اتنی اموات اور تباہی کبھی نہیں دیکھی جتنی ہم گذشتہ چند ماہ میں غزہ میں دیکھ رہے ہیں ، اسرائیل اور فلسطین کے دہائیوں پرانے تنازعے کا دو ریاستی حل نہ صرف قابل عمل ہے بلکہ یہ واحد حل ہے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ 50 لاکھ فلسطینی ایک ریاست میں بغیر کسی حقوق کے رہ رہے ہیں، کیا یہ ممکن ہے؟ کیا ہم ماضی میں جنوبی افریقہ کی طرح کے خیالات کو قبول کر سکتے ہیں؟.

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آپ دو لوگوں کو ایک ساتھ رکھ سکتے ہیں اگر وہ مساوات کی بنیاد پر نہیں ہیں اور اگر وہ احترام کی بنیاد پر نہیں ہیں لہذا اگر ہم مشرق وسطی میں امن چاہتے ہیں تو میرے خیال میں دو ریاستی حل ضروری ہے.

Tags: اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ امریکی نشریاتی ادارے اموات انتونیو گوتریس سیکرٹری جنرل غزہ

Post navigation

Previous: اسٹیبلشمنٹ نے دھوکہ دیا، کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں،بانی پی ٹی آئی
Next: چین نے میچ فکسنگ کے الزام میں 43 فٹ بال کھلاڑیوں اور آفیشلز پر تاحیات پابندی عائد کر دی

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

PSL 11 begins today with a bang, Lahore Qalandars and Hyderabad Kings face off-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کا آج شاندار آغاز، لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

PSL opening ceremony canceled, matches will be held without fans: Mohsin Naqvi-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز بغیر شائقین کے ہوں گے: محسن نقوی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

The risk of war in the Gulf has increased Iran's zero-restraint threat, America's $16 billion arms package
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا: ایران کی زیرو ریسٹرینٹ دھمکی، امریکا کا 16 ارب ڈالر اسلحہ پیکج

US-Israeli attack, Iranian military spokesman martyred, Iran's powerful response, claims to have targeted the latest F-35
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-اسرائیل حملہ، ایرانی فوجی ترجمان شہید،ایران کا طاقتور جواب،جدید ایف-35 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Iranian attacks affect 17% of Qatar's LNG capacity, costing billions of dollars, putting global supply at risk
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی حملوں سے قطر کی 17٪ ایل این جی صلاحیت متاثر، اربوں ڈالر کا نقصان، عالمی سپلائی خطرے میں

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.