Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsنومبر 2022 کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2 سال کیلئے موزوں،اسلام آباد...

نومبر 2022 کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2 سال کیلئے موزوں،اسلام آباد ہائیکورٹ

Published on

نومبر 2022 کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2 سال کیلئے موزوں،اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نومبر 2022 کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2 سال کے لیے موزوں قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اس حوالے سے فیصلہ جاری کر دیا، درخواست گزارکی جانب سے خلیق الرحمن سیفی ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نومبر 2022 کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ نومبر 2024 تک قابل قبول ہے۔فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار لائبہ رؤف نے نومبر 2022 میں ایم ڈی کیٹ پاس کیا، اُس وقت قانون کے مطابق رزلٹ 2 سال کے لیے موزوں تھا۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے پی ایم ڈی سی کے 14 جولائی 2023 کے پبلک نوٹس کو چیلنج کیا، پی ایم ڈی سی نے نوٹس میں کہا تھا 2022 کے پاس کردہ ایم ڈی کیٹ پر 2023 میں داخلہ نہیں ملے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ 2021 کی ریگولیشنز کے مطابق نومبر 2022 کے ایم ڈی کیٹ نتائج 2 سال کے لیے موزوں ہیں، بعد میں کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹو فیصلے سے پٹیشنر سے یہ حق واپس نہیں لیا جا سکتا۔

عدالت نے حکم دیا کہ پٹشنر کا ایم ڈی کیڈ رزلٹ نومبر 2022 سے نومبر 2024 تک موزوں ہو گا ، فیصلہ پٹشنر کا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی .

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this