Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsسینیٹ قرارداد کا نوٹیفکیشن جاری، الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول فوری تبدیل...

سینیٹ قرارداد کا نوٹیفکیشن جاری، الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول فوری تبدیل کرنیکی ہدایت

Published on

سینیٹ قرارداد کا نوٹیفکیشن جاری، الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول فوری تبدیل کرنیکی ہدایت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ سیکرٹریٹ نے الیکشن کے التوا سے متعلق قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پاکستان کے ایوان بالا سے پاس قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر مملکت، نگران وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون و انصاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرکے 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ ملکی صورت حال کے پیش نظر الیکشن شیڈول کو فوری تبدیل کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایوان بالا (سینیٹ) نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان میں 14 ارکان موجود تھے، خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے الیکشن التوا کی قرارداد پیش کی، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) ارکان اور فاٹا سے رکن ہدایت اللہ نے قرارداد کی حمایت کی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرگردیپ سنگھ اور پیپلزپارٹی کے رکن بہرہ مند تنگی نے خاموشی اختیار کی جبکہ ایوان میں موجود مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی۔

Latest articles

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسرائیل کے حق میں ووٹنگ کی مذمت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی...

عماد ڈیالو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 2030 تک نئے معاہدے پر دستخط کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر عماد ڈیالو...

کرپشن کا الزام، ایپل نے متعدد بھارتی ملازمین کو برطرف کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے مالی کرپشن کے...

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، ریال میڈرڈ ہسپانوی سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ نے جوڈ بیلنگھم کی...

More like this