الرئيسيةTop Newsشمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 اہلکاروں سمیت...

شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق میر علی کے علاقے عیدک میں چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Latest articles

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4...

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل کر دیا

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر...

اسرائیل کے حملے کا موثر جواب دینے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے، ایران

اسرائیل کے حملے کا موثر جواب دینے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل...

More like this