No more waiting for US visas, instant appointment facility under FIFA Pass program-X
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور امریکی حکومت نے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے خصوصی “فیفا پاس” پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
فیفا کے بیان کے مطابق نیا پرائیوریٹی اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم دنیا بھر کے فٹبال شائقین کو فائدہ پہنچائے گا، جس کے تحت ٹکٹ رکھنے والے افراد کو امریکی ویزا انٹرویو کے لیے ترجیحی وقت فراہم کیا جائے گا۔
اس پروگرام سے شائقین اپنے متعلقہ ملک میں عام حالات کے مقابلے میں، جہاں انٹرویو کے لیے طویل انتظار درپیش ہوتا ہے تیزی سے ویزا انٹرویو حاصل کرسکیں گے۔
فیفا پاس پروگرام کا اعلان وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔






