اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی فتح سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ظلم کا بدلہ ووٹ کے زریعے لیا گیا. ہم نے 25 کروڑ عوام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کیا اور عوام نے ہمیں واضح مینڈیٹ سے جیتوا دیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد امیدوار کہنا غلط اور غیر قانونی ہے کیونکہ پی ٹی آئی ایک قانونی اور آئینی جماعت کے طور پر موجود ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے فارمولے کی خبروں پر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ہم سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے. الیکشن میں جو سب سے بڑی سیاسی جماعت سامنے آتی ہے اسے حکومت بنانے کا حق دیا جاتا ہے مگر یہاں دو پارٹیوں میں حکومت تقسیم ہو رہی.
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بغیر کوئی جمہوریت نہیں چل سکتی اور نہ ہی کوئی حکومت بن سکتی ہے۔ اس لیے یہ لوگ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ عمران خان کے بغیر وہ جمہوریت یا حکومت چلا سکیں گے۔ آپ کو عمران خان کو واپس لانا ہو گا۔
ان کا دعویٰ ہے کہ جن 60 حلقوں میں مبینہ طور پر الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے ان کے فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں۔ فارم 45 کے مطابق ہمارے 170 لوگ جیتے۔ اگر اس تعداد میں مخصوص نشستوں کا اضافہ کیا گیا تو تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 200 کا ہندسہ عبور کر جائے گی۔
انھوں نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے عمران خان کی جھوٹے مقدمات میں سزائیں مسترد کیں۔
عمران خان کے بغیر کوئی حکومت نہیں بن سکتی: لطیف کھوسہ
Published on