Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلاولمپکس کیرن ریس :نیوزی لینڈ کی اینڈریوز نے گولڈ میڈل...

اولمپکس کیرن ریس :نیوزی لینڈ کی اینڈریوز نے گولڈ میڈل جیت لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق تین سال قبل ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ایلیسی اینڈریوز نے جمعرات کو خواتین کے اولمپک کیرن ریس میں سونے کا تمغہ جیتا 24 سالہ نوجوان نے سنسنی خیز فائنل میں نیدرلینڈز کی ہیٹی وین ڈی وو کو صرف 0.062 سیکنڈز سے شکست دی، جبکہ برطانیہ کی ایما فینوکین نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

کیرن ریس، جو 1948 میں جاپان میں شروع ہوئی تھی، اس میں سوار موٹر سائیکل جسے پیس میکر کہتے ہیں کی پیروی کرتے ہیںاور پھر، آخری تین لیپس میں، وہ سب جتنی جلدی ہو سکے فائنل لائن تک دوڑتے ہیں۔ اینڈریوز نے فائنل ریس میں پہلا قدم اٹھایا، اور اگرچہ فینوکین نےاس کا پیچھا کرنے کی کوشش کی لیکن ، اینڈریوز نے ثابت کیا کہ وہ ناقابل شکست ہے ۔ پیرس میں اینڈریوز کا یہ دوسرا تمغہ تھا، کیونکہ وہ پہلے ہی ٹیم سپرنٹ میں چاندی کا تمغہ جیت چکی تھیں۔

Ellesse Andrews wins gold in keirin final
Ellesse Andrews wins gold in keirin final
Photo-AFP

کینیڈا کے لیے یہ ایک مشکل دن تھا، کیونکہ ٹوکیو میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی لارین جینیسٹ کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ اس کی ساتھی کیلسی مچل، جو ٹوکیو میں پانچویں نمبر پر آئیں اور دفاعی چیمپئن ہیں، بھی آگے نہیں بڑھیں۔

خواتین کی کیرن ریس کو 2012 میں اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا، جس میں برطانیہ کی وکٹوریہ پینڈلٹن نے پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔ نیدرلینڈز کی ایلس لیگٹلی نے 2016 میں اس ریس میں میڈل جیتا تھا، اور نیدر لینڈ سے شین براسپیننکس، نے 2021 میں ٹائٹل جیتا تھا۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this