Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹنیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کے...

نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کے لیے 68 رنز درکار

نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جیت کے لیے 68 رنز درکار

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق رچن رویندرا نے ناقابل شکست 91 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف ایک موقع فراہم کیا، دو وکٹ باقی ہیں اور اتوار کو پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے بعد مزید 68 رنز درکار ہیں۔

ہدف (275) کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اسپنر اعجاز پٹیل اور رویندرا کے ساتھ 207-8 کے مجموعی اسکور پر آج دوبارہ شروع کرے گا.

رمیش مینڈس اور پربت جے سوریا نے گال میں تیزی سے موڑ دینے والی پچ پر 3 وکٹ حاصل کیں، جہاں بلیک کیپس اپنے پچھلے چاروں ٹیسٹ مقابلوں سے ہار چکے ہیں۔

بلنڈل کے ساتھ رویندرا کے 56 رنز کے اسٹینڈ سے پہلے چائے تک سیاحوں نے 4 وکٹ کھو دی تھیں جب تک کہ بعد میں جے سوریا کے ہاتھوں بولڈ نہ ہونے تک امیدیں زندہ رہیں۔

جے سوریا نے 30 کے اسکور پر ولیمسن کی اہم وکٹ بھی حاصل کی، سابق کپتان اپنی کریز سے باہر آکر وکٹ کیپر کوسل مینڈس کے ہاتھوں اسٹمپ آوٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم کو سری لنکا کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے 28 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا جب کہ رمیش نے ڈیرل مچل کو8 رنز پر بولڈ کیا۔

ولیمسن، لیتھم اور مچل نے پہلی اننگز میں نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

اعزاز پٹیل کی 6 وکٹ نے سری لنکا کو صبح 309 تک محدود کرنے میں مدد کی۔

میزبان ٹیم دن کے آغاز میں 237-4 کے مجموعی اسکور پر تھی اور انہوں نے مزید 72 رنز کا اضافہ کیا.

سری لنکا کے لیے دیموتھ کرونارتنے نے سب سے زیادہ 83 رنز بنائے، اس سے پہلے کہ وہ پٹیل کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments