ایک روزہ کرکٹ میں اسپن بولنگ کا نیا ریکارڈ، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سپر اوور میں شکست دیدی

New record for spin bowling in ODI cricket, West Indies beat Bangladesh in Super Over-AFP
میرپور: ویسٹ انڈیز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔
میچ کا باقاعدہ وقت ٹائی ہونے کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا، جہاں ویسٹ انڈیز نے 10 رنز کا ہدف دیا جسے بنگلادیش حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر اسکور برابر کرنے میں کامیاب رہی۔
میچ کی خاص بات اسپن بولنگ کا غلبہ رہا، جہاں مجموعی طور پر 100 میں سے 91 اوورز اسپنرز نے کرائے، جو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اسپن بولنگ کا نیا ریکارڈ ہے۔
سیریز کا فیصلہ کن تیسرا میچ اب انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔