Monday, January 20, 2025
HomeTop Newsنیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آج افتتاح ہوگا

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آج افتتاح ہوگا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آج افتتاح ہوگا جہاں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا جہاز نئے ہوائی اڈے پر پہنچنے والا پہلا طیارہ بن جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آج سے آپریشن شروع کرے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز ’پی کے 503‘ صبح لینڈ کرے گی۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز کی روانگی صبح 9 بجکر 20 منٹ پر متوقع ہے۔

مسافروں کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی افتتاحی پرواز میں شامل ہوں گے۔

پرواز کو لینڈنگ پر واٹر باؤزرز سے روایتی واٹر سیلوٹ ملے گا۔

نئے ایئرپورٹ پر وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف کی جانب سے مسافروں کا استقبال متوقع ہے، جہاں افتتاحی پرواز کی خوشی میں ایک مختصر تقریب منعقد کی جائے گی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری شکیل قادر خان، سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی، ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈی جی میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی نادر شفیع ڈار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

نئے ایئرپورٹ کا افتتاح اکتوبر میں چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب نے کیا تھا۔

Latest articles

بی سی سی آئی نے انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل سخت 10 نکاتی پالیسی نافذ کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی...

حلف سے قبل ٹرمپ نے بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو...

جومل واریکن نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 66 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جومل...

چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا...

More like this