Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستاننواز شریف حکومت چھوڑ دیں، اپوزیشن میں بیٹھ جائیں اور اقتدار...

نواز شریف حکومت چھوڑ دیں، اپوزیشن میں بیٹھ جائیں اور اقتدار تحریک انصاف کے حوالے کر دیں ،فضل الرحمان

Published on

spot_img

نواز شریف حکومت چھوڑ دیں، اپوزیشن میں بیٹھ جائیں اور اقتدار تحریک انصاف کے حوالے کر دیں ،فضل الرحمان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور ملین مارچ کے بعد وہ نیا لائحہ عمل اپنائیں گے، عوامی اسمبلی ان کا آزمائشی احتجاج تھا جس میں وہ کامیاب رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وہ ملک گیر احتجاج کے لیے منصوبہ بندی کریں گے، ہمیں تھریٹس تھے، الیکشن سے قبل ہمیں کوئی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا، پشین کے حلقے میں ہم گئے ہی نہیں، ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں صرف ایک جلسہ کیا وہ بھی خوف کے ماحول میں۔

انہوں نے بتایا کہ ا ن کی اور مسلم لیگ (ن)کی دوستی کچھ اس نوعیت کی ہے کہ دونوں دوست رہنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی کوشش ہے کہ ہم ان سے ملیں اور ہماری یہ ہے کہ وہ ہم سے آکر ملیں.

مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فروری 2024 کے انتخابی نتائج پر مجھ سے زیادہ نواز شریف پریشان ہیں انہیں چاہئیے کہ حکومت چھوڑ دیں اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں آ کر بیٹھ جائیں اور اقتدار تحریک انصاف کے سپرد کر دیں .

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے مجھے پنجاب میں شیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کی بھی پیش کش کی تھی، نواز شریف کو ان کی تجویز پر غور کرنا چاہیے۔

فضل الرحمن نے دعوی کیا کہ انہیں علم ہے کہ الیکشن کے نتائج پر ان سے زیادہ نواز شریف پریشان ہیں وہ میرے دوست ہیں مجھے یہ پتا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this