
شہباز شریف کو عملاً دیوالیہ ملک کی ذمہ داری ملی تھی،نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کو اس وقت ذمہ داری ملی جب ملک عملاً دیوالیہ ہو چکا تھا .ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے ڈبل اسپیڈ سے کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے اتحاد ملک و قوم کو مسائل سے نکالنے کیلئے مثبت پیشرفت ہے.مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹیریٹ لاہور میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ تمام صوبوں اور اکائیوں کی یکساں ترقی چاہتے ہیں.نواز شریف کا کہنا تھا کہ موٹرویز ہم نے بنائیں، ہمارے دور حکومت میں چار سال ڈالر 104 روپے پر رہا، آٹے، چینی کی قیمتیں بھی مستحکم رکھیں اور سبزیوں سمیت کھانے پینےکی تمام اشیا سستی رکھیں۔