نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال کے بعد ٹیسٹ ریکارڈ برابر کر دیا

0
203
Nauman Ali and Sajid Khan equaled the Test record after 52 years-PCB
Nauman Ali and Sajid Khan equaled the Test record after 52 years-PCB

نعمان علی اور ساجد خان نے 52 سال کے بعد ٹیسٹ ریکارڈ برابر کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسپنر نعمان علی اور ساجد خان نے جمعہ کو دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کی غالب فتح کے دوران ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا۔

نعمان نے فروری 2021 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی پہلی فتح کے دوران 11 وکٹ حاصل کیں، اس دوران ساجد نے 9 وکٹ حاصل کیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ صرف ساتواں موقع ہے اور 1972 کے بعد پہلا موقع ہے کہ دو گیند بازوں نے تمام 20 وکٹ حاصل کی ہیں مزید یہ کہ یہ دوسرا موقع ہے جب دو پاکستانی باؤلر نے ٹیسٹ میچ میں تمام 20 وکٹ حاصل کیں۔

ساجد اور نعمان سے پہلے، لیجنڈری فضل محمود اور خان محمد نے 1956 میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی 9 وکٹ سے جیت کے دوران پاکستان کے لیے 20 وکٹ حاصل کی تھیں۔

ایک میچ میں تمام 20 وکٹیں لینے والے دو باولر
ہیو ٹرمبل اور مونٹی نوبل (آسٹریلیا) بمقابلہ انگلینڈ – 1902

جارج ہرسٹ اور کولن بلیتھ (انگلینڈ) بمقابلہ آسٹریلیا – 1909

برٹ ووگلر اور اوبرے فالکنر (جنوبی افریقہ) بمقابلہ انگلینڈ – 1910

جم لیکر اور ٹونی لاک (انگلینڈ) بمقابلہ آسٹریلیا – 1956

فضل محمود اور خان محمد (پاکستان) بمقابلہ آسٹریلیا – 1956

ڈینس للی اور باب میسی (آسٹریلیا) بمقابلہ انگلینڈ – 1972

ساجد خان اور نعمان علی (پاکستان) بمقابلہ انگلینڈ – 2024