
National Junior Girls Netball Championship to begin in Karachi from January 24
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 24 سے 26 جنوری تک پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ میں چار مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 10 جنوری سے قبل کروا سکتے ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 22 جنوری کو ہوگی۔
چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 26 جنوری کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔