Nathan Lyon breaks Glenn McGrath's record in Test cricket-AFP
آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے اولی پوپ اور بین ڈکٹ کو آؤٹ کر کے نیتھن لیون نے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 564 کر لی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق فاسٹ بولر گلین میک گرا (563 وکٹیں) کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اس کامیابی کے بعد نیتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
اس فہرست میں شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ عالمی سطح پر سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 800 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔





