Saturday, January 4, 2025
Homeاسرائیلغزہ میں مسلم نسل کشی جاری، 2 دن میں 140سے زائد فلسطینی...

غزہ میں مسلم نسل کشی جاری، 2 دن میں 140سے زائد فلسطینی جاں بحق

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 2 روز سے جاری شدید فضائی حملوں میں مزید 140 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں جمعہ کے روز کم از کم 61 اور جمعرات کو 77 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق فلسطین کے محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح بھی غزہ شہر کے مغرب میں الصحابہ اسٹریٹ پر واقع شوباکی خاندان کے گھر پر حملے میں میاں بیوی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

دریں اثنا اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے قریب بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی، تاہم زخمیوں کی حتمی تعداد اور صورتحال کی سنگینی کا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔

کمیونٹی ٹریننگ سینٹر فار کرائسز مینجمنٹ کی ایک حالیہ تحقیق تباہ کن تصویر پیش کرتی ہے، غزہ کے 96 فیصد بچوں کا خیال ہے کہ ’ان کی موت قریب ہے‘۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کمال ادون ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی حراست غزہ کے صحت کے شعبے کو تباہ کرنے کی اسرائیل کی وسیع تر کوششوں میں ’نسل کشی کے عزائم‘ کی علامت ہے۔

قطر میں مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے بعد حماس کے سینئر عہدیدار بسیم نعیم نے کہا کہ فلسطینی گروپ جنگ بندی معاہدے، غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا اور انکلیو کی آبادی کو ان کے گھروں کو واپس بھیجنے کے بارے میں سنجیدہ ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ عالمی ادارے نے غزہ میں 27 طبی تنصیبات پر 136 اسرائیلی حملے ریکارڈ کیے ہیں، جن میں ’نمایاں ہلاکتیں اور تباہی‘ ہوئی ہے۔

واضح رہے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار 658 فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ 8 ہزار 583 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا۔

اسرائیل غزہ میں مسلسل انسانیت کے خلاف اور جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، اور اقوام متحدہ سمیت کسی کو خاطر میں نہیں لا رہا، بے بسی کی تصویر بنے فلسطینی روز نئی تباہی سے دو چار ہور ہے ہیں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...