Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹمحسن نقوی جے شاہ کی جگہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر مقرر

محسن نقوی جے شاہ کی جگہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر مقرر

Published on

spot_img

محسن نقوی جے شاہ کی جگہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر مقرر

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی دو سالہ مدت کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے نئے صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس بتاتی ہیں کہ پاکستان کو اے سی سی کی سربراہی کا اختیار دیا گیا ہے اور محسن نقوی جنوری 2025 میں یہ ذمہ داری سنبھالنے والے ہیں یہ فیصلہ جنوری 2024 میں بالی میں ہونے والے اے سی سی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

دریں اثنا، اے سی سی کے موجودہ صدر جے شاہ کو ایک سال کی توسیع دی گئی، ان کی مدت ملازمت جنوری 2025 میں ختم ہو رہی ہے۔

محسن نقوی اس وقت پاکستان میں دو اہم عہدوں پر فائز ہیں کیونکہ وہ نہ صرف پی سی بی کے چیئرمین ہیں بلکہ وزیر داخلہ بھی ہیں۔

دریں اثنا، ہندوستان مینز ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کرنے والا ہے، جو ٹی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جبکہ بنگلہ دیش 2027 میں ون ڈے فارمیٹ میں ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

مینز ایشیا کپ کے دونوں ایڈیشنز میں مجموعی طور پر6 ٹیمیں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا شامل ہیں چھٹی ٹیم کا فیصلہ کوالیفائنگ ایونٹ کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔

اس پیشرفت کی تصدیق اس وقت ہوئی جب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ہفتے کے روز اسپانسرشپ کے حقوق کی دستاویز کے لیے اظہار دلچسپی (آئی ای او آئی) کا دعوت نامہ جاری کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کے باضابطہ شیڈول کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے جبکہ توقع ہے کہ چھ ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ اگلے سال ستمبر میں کھیلا جائے گا۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this