Friday, October 4, 2024
Homeپاکستانمحسن نقوی کا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم کیلئے 3 کروڑ...

محسن نقوی کا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان

محسن نقوی کا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے انہوں نے بہترین خدمات پیش کرنے والے افسران و ملازمین میں اسناد تقسیم کیں.

محسن نقوی نے بہترین کارکردگی پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کر دیا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر میں بہترین سروسز فراہم کر رہا ہے.

انہوں نے کہا کل پی آئی ٹی بی نے قلیل مدت میں بہت سے اہم منصوبے مکمل کیے جس کیلئے پی آئی ٹی بی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے.

انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے ہسپتالوں کا ایچ آئی ایم ایس نظام مکمل کیا، ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ایپلی کیشنز بنا کر دیں، پی آئی ٹی بی عالمی معیار کے مطابق کام کر رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments