محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران اہم سنگ میل عبور کر لیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے جمعہ کو راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔
رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 57ویں اننگز کھیلتے ہوئے فارمیٹ میں اپنے 2000 رنز مکمل کیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر بن گئے۔
دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اب سرفراز احمد، کامران اکمل، معین خان اور امتیاز احمد کے ساتھ فہرست میں شامل ہو گئے ہیں.
واضح رہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ سرفراز احمد کے پاس ہے۔