پی ایس ایل 9: محمد عامر نے مریم نواز کا شکریہ ادا کر دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق تیز گیند باز محمد عامر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے میچ کے دوران ملتان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار کے خاندان کے ساتھ بدسلوکی کے بعد فوری کارروائی کرنے پر نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
منگل کو سابقہ ٹویٹر ” ایکس” پر عامر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے انہیں اس وقت فون کیا جب انہوں نے ملتان کے ڈپٹی کمشنر پر میچ کے دوران متکبرانہ طور پر گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کرنے اور اپنے خاندان کو “غیر منصفانہ طور پر نکالنے کا الزام لگایا۔
I am highly grateful for the chief minister’s @MaryamNSharif attention to my matter and for taking out the precious time to call me. All misunderstanding has been cleared by Deputy Commissioner Multan himself , I sincerely appreciate it and extend my best wishes to you as you…
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 27, 2024
عامر نے کہا تمام غلط فہمیوں کو ڈپٹی کمشنر ملتان نے خود دور کر دیا ہے میں نومنتخب وزیراعلیٰ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں جب آپ اپنے نئے سیاسی سفر کا آغاز کررہی ہیں.
واضح رہے کہ عامر کراچی کنگز کو چھوڑ کر پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔