Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلمحمد صلاح کے گول نے لیورپول کو آرسنل کے خلاف شکست سے...

محمد صلاح کے گول نے لیورپول کو آرسنل کے خلاف شکست سے بچا لیا

Published on

spot_img

محمد صلاح کے گول نے لیورپول کو آرسنل کے خلاف شکست سے بچا لیا

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) اتوار کی رات امارات اسٹیڈیم میں پریمیئر لیگ کے ٹاپ ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے میں آرسنل اور لیورپول کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔

آرسنل نے انتہائی اہم میچ میں شاندار آغاز کیا جب بکائیو ساکا نے بین وائٹ کے لمبے پاس پر قابو پاتے ہوئے لیور پول کے اینڈی رابرٹسن کو چکمہ دے کر قریب سے بال کو جال میں پہنچا دیا۔

لیورپول نے جلد ہی واپسی کی جب ورجیل وین ڈجک نے الیگزینڈر آرنلڈ کے سیٹ پیس سے شاندار ہیڈر کے زریعے گول کر کے مقابلہ برابر کیا ۔

لیکن اس کے بعد آرسنل نے پہلے ہاف کے باقی وقت میں غلبہ برقرار رکھا اور دوبارہ برتری حاصل کی جب میکل میرینو نے ڈیکلان رائس کی فری کِک پر شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر دیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر آرسنل کے لیے بری خبر آئی جب گیبریل انجری کی وجہ سے میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

اس کے بعد لیورپول نے میچ پر غلبہ حاصل کیا، اور ان کی کوششیں کامیاب ہوئیں جب الیگزینڈر آرنلڈ نے ایک خوبصورت پاس ڈارون نونیز کو دیا، جس نے گیند محمد صلاح کو بڑھا دی، جس کے بعد محمد‌ صلاح نے گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

Mohamed Salah scores late equaliser in Liverpool’s 2-2 draw at Arsenal

محمد صلاح گول شمالی لندن میں کھیلے گئے میچ کو دلچسپ موڑ پر لے آیا، اور دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس برابر رہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this