
Mixed Martial Arts Championship: Pakistan's Iman Khan also won the gold medal
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے مقابلوں میں بانو بٹ کے بعد پاکستان کی ایمان خان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
ایمان خان نے سینئر ویمن فلائی ویٹ 56.7 کلوگرام کیٹگری میں قازقستان کی دینارا آیاپووا کو ناک آؤٹ کیا، ایمان خان نے دینارا آیاپووا کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فتح حاصل کی، ایمان خان نے پاکستان کے لئے دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔
اس سے پہلے پاکستان کی بانو بٹ ویمن کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔