Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلمکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن: تین پاکستانی فائٹرز نے سیمی فائنل میں...

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن: تین پاکستانی فائٹرز نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے مقابلے پاکستان میں جاری ہیں، چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی فائٹر شہاب علی نے 70.3 کلوگرام کیٹگری میں ایرانی حریف داریوش خنلاری کو ناک آوٹ کرکے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔


تاہم ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے ایک اور میچ میں پاکستان کے خضر رحمان کو 77.1 کلوگرام کیٹگری میں بحرین کے گمبٹ مگمودیو نے شکست دے دی یاد رہے اب تک کوارٹر فائنل مرحلے میں چار پاکستانی فائٹرز کو شکست ہوچکی ہے جبکہ تین پاکستانی فائٹرز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں ۔

اس چیمپیئن شپ کے حوالے سے بھارتی فائٹر مینا کا کہنا ہے کہ “پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں ،لاہور کے جس ہوٹل میں قیام کیا ہے وہاں کے لوگ میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں ،ہوٹل میں سب میرا خیال بہن کی طرح رکھتے ہیں ،میں سبزی خور ہوں ہوٹل والے مختلف مزے مزے کی سبزیاں کھلاتے ہیں”۔


مینا نے مزید کہا کہ :”میری فائٹ کل تاجکستان کے ساتھ ہے اگر وہ جیتوں گی تو فائنل پاکستان کے ساتھ ہوگا ،مجھے پاکستان کے ساتھ فائٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اس کے علاوہ صدر مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن عمر احمد کا کہنا ہے کہ اس سارے ایونٹ کا کریڈٹ شہریار چشتی کو جاتا ہے ۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا ایونٹ ہو رہا ہے سولہ ممالک کے 180 کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں اس ضمن میں پاکستان حکومت نے 3 سو ویزے دے کر ہمیں لاجسٹک سپورٹ دی جبکہ ڈائیو پاکستان اور شہریار چشتی نے ہمیں فنانشل سپورٹ دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹ ملک کی ترقی کے ضامن ہیں پاکستان میں کرکٹ کے بعد سب سے زیادہ اس کھیل کو پسند کیا جاتا اگر ہم اس کھیل پر توجہ نہیں دیں گے تو یہ بھی ہاکی کی طرح ختم ہو جائے گا ۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments