
Mir Hamza was ruled out of the series against England due to injury-AFP
میر حمزہ کو انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر کر دیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باولر میر حمزہ کو انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو جاری تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا یہ انجری پریکٹس سیشن کے دوران ہوئی، جہاں حمزہ باولنگ کرنے سے قاصر تھے، جس سے ان کی فٹنس کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں اپنی بحالی کاآغاز کریں گے۔
غور طلب ہے کہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن تیسرا میچ اس وقت راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔