Monday, January 13, 2025
Homeامریکہمشرق وسطی ہمیں تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے :...

مشرق وسطی ہمیں تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے : ٹرمپ

Published on

مشرق وسطی ہمیں تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے : ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ دنیا کو “تیسری عالمی جنگ” کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔

منگل کے روز “ایکس” پلیٹ فارم پر ایلون مسک کے ساتھ گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی مدت صدارت میں “ایران اور اس کے ایجنٹوں کے ساتھ طاقت اور عزم کے ساتھ نمٹے”۔

چند روز پہلے خود پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان پر چلائی گئی گولی سر کے پاس سے گزری۔ ٹرمپ کے مطابق اس موقع پر بھگدڑ کے سبب لوگوں کے زخمی ہونے پر انھیں تشویش لاحق تھی۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس روز جو کچھ ہوا وہ مقامی اور وفاقی پولیس کے درمیان ناقص رابطہ کاری کا نتیجہ ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ قاتلانہ حملے کے بعد مجمع کی تسلی کے لیے انھوں نے اٹھنے کی کوشش کی۔

صارفین کے مطابق انھیں انٹرنیٹ کے ذریعے “ایکس” پلیٹ فارم پر ٹرمپ اور ایلون کے درمیان بات چیت تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں۔ ایسا لگتا ہے کہ گفتگو کے مقررہ وقت پر فنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب بات چیت 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوئی۔

ایلون مسک کے مطابق بات چیت کے وقت “ایکس” کی خدمت کو بلاک کرنے کے لیے اسے ایک بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

Latest articles

افغانستان کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اتوار...

جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے میچوں میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ہندوستانی میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ہندوستان...

بنگلہ دیش کا چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شکیب ڈراپ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

پی سی بی کے چیئرمین نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا اچانک دورہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

More like this