Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹاسامہ میر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں جگہ نہ...

اسامہ میر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو میسج

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر اسامہ میر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو براہ راست مسیج کردیا۔

سلیکٹرز و سینیئر ٹیم منیجر اسامہ میر کے عمل سے ناخوش ہیں حامی بھرنے کے بعد لیگ کیلئے بھی این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپنر اسامہ میر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم میں انتخاب نہیں ہوا تو انہوں نے براہ راست چیئرمین پی سی بی کو مسیج کردیا جس میں ان کا مؤقف تھا کہ انہوں نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے اسامہ میر کے مؤقف سے سلیکٹرز و سینیئر منیجر وہاب ریاض کو آگاہ کیا تو آئرلینڈ میں ویڈیو کانفرنس ہوئی جس میں تمام سلیکٹرز اور اسامہ میر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو کانفرنس میں بھی اسامہ میر نے اپنا مؤقف پیش کیا جس پر سلیکٹرز نے ان کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

تاہم اسامہ میر نے انگلینڈ میں لیگ کھیلنے کی سلیکٹرز اور وہاب ریاض سے اجازت مانگی جہاں ان کو این او سی کے لیے گرین سگنل مل گیا کہ انہیں لیگ کیلئے این او سی دے دیا جائے گا۔

اسامہ میر انگلینڈ تو چلے گئے لیکن تاحال انہیں این او سی نہیں دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفیکٹ (این او سی) جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this